اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔


