لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنچایت بل 2025ء کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش
ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز
کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات اور معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی، تجویز
کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مار پیٹ اور 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی، متن
ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے، بل کا متن
کمیٹی 10 ارکان ہوں، جن میں سے کم از کم 2 خواتین ہوں، متن
ہر یونین کونسل یا شہری وارڈ میں ایک چھوٹی کمیٹی ہو، جس کے 15 سے 20 ارکان ہوں، 10 فیصد خواتین ہوں، بل کا متن
کمیٹی ارکان کا تعلق اسی علاقے سے ہوگا، اور وہ بدعنوانی یا کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہوں گے، متن
کمیٹی کے ارکان کی منظوری ڈپٹی کمشنر سے ہوگی، متن
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر نامزد کرے گا، جو کمیٹی کے روزمرہ کام کو چلائے گا، متن
ضلعی چیئرپرسن بھی ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر حکومت مقرر کرے گی، متن


