اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی کا مخلتف ملکوں کا دورہ کرنے سے قبل دفترخارجہ کی جانب سے خطے میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھتے ہیں اور جب ایسے دو ممالک کے درمیان جنگ چھیڑی جاتی ہے تو اس کے اثرات صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہیں گے۔


