6

کراچی: ایف بی ایریا میں بلڈر کے دفتر پر فائرنگ، لیاری گینگ وار کے نام پر مبینہ دھمکی

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 5 میں ایک بلڈر کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد واٹس ایپ کال کے ذریعے دفتر سے رابطہ کیا گیا، جس میں کال کرنے والے شخص نے خود کو مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کرنے کی ہدایت دی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت، فائرنگ کے محرکات اور واٹس ایپ کال کی حقیقت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے سے قبل واقعے کے محرکات یا کسی گروہ کی ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

**HRNW کی اپیل:**
آزاد، ذمہ دار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں۔ HRNW کی معاونت کے لیے وزٹ کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

**ڈسکلیمر:**
یہ خبر ابتدائی اطلاعات پر مبنی ہے۔ واٹس ایپ کال کرنے والے شخص کے دعوے کی آزادانہ یا سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں