27

کراچی: منگھوپیر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان امن چوک منگھوپیر کے قریب ایک راہگیر شہری اکبر کو واردات کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ڈمی/نقلی پسٹل، ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت **احمد رسول ولد عبدالخالق** اور **عبداللہ ولد محمد امجد** کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

**HRNW کی اپیل:**
آزاد، ذمہ دار اور عوامی مفاد پر مبنی صحافت کے فروغ میں ہمارا ساتھ دیں۔ HRNW کی معاونت کے لیے وزٹ کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

**ڈسکلیمر:**
یہ خبر پولیس کے جاری کردہ بیان پر مبنی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف الزامات کا حتمی فیصلہ قانونی کارروائی اور عدالت کے فیصلے کے بعد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں