کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — سٹی کورٹ میں منشیات کے مقدمات کی سماعت کے دوران جمشید کوارٹر پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو ریمانڈ کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا، جس پر عدالت نے ملزم کو دونوں مقدمات میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کامران کو 18 جولائی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے 2 کلو 60 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، جس کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ممکنہ دیگر ساتھیوں، سپلائی نیٹ ورک اور منشیات کی ترسیل کے ذرائع کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


