اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آئندہ مالی سال کے بجٹ 26-2025 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان بڑھے اور صارفین کو سستی گاڑیاں میسر آئیں۔ اس کے تحت تین سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے لیے جولائی تک قانون سازی مکمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔


