جامعہ کراچی: آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی میں جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت کی روشنی میں یوم تشکر منایا گیا جس میں رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی سمیت اساتذہ،طلباوطالبات اور ملازمین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ یوم تشکر آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی اورمعرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایاگیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر اور پیشہ ورانہ مسلح افواج نے دشمن کو اسی کی زبان میں دندان شکن جواب دیا اورعسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔یہ فتح افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ خوددار، غیرت مند اور باوقار پاکستانی قوم کی بھی بڑی کامیابی ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف نے پرچم کشائی کی۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی،ترقی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں