واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں چھ ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
ایسی کسی ممکنہ کارروائی کا آغاز امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی یا جنگ کے خاتمے سے پہلے متوقع نہیں، جس کے باعث خطے کی صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات جاری رہنے کی صورت میں عالمی توانائی منڈیوں اور تجارت پر دباؤ رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک برقرار رہ سکتا ہے۔


