اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت، نوجوان جاں بحق

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شاہ پور سٹاپ کے قریب واقع “شاہ جی کریانہ سٹور” میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے۔ اس دوران دکان میں موجود 30 سالہ نوجوان عبدالمالک نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم طبی معائنے کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں