جوہر موڑ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے ڈالمیا قبرستان کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم جوہر موڑ کے علاقے میں شہری کے قتل کے واقعے میں بھی مطلوب تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے دو روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر موڑ قتل کا مقدمہ تھانہ شارعِ فیصل میں درج کیا گیا تھا اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں