14

تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، چار رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ چار رکنی اسٹریٹ کریمنل گروہ کو بے نقاب کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو کرسچن قبرستان سیکٹر D-3، بلدیہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شفیق، اجمل کاکڑ، لعل محمد عرف لالو اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دورانِ انٹیروگیشن ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
اجمل کاکڑ ولد محمد نبی

مقدمہ الزام نمبر 184/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
مقدمہ الزام نمبر 185/2023 بجرم دفعہ 23(i)-A آرمز ایکٹ
مقدمہ الزام نمبر 253/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A آرمز ایکٹ
مقدمہ الزام نمبر 48/2026 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
مقدمہ الزام نمبر 49/2026 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
لعل محمد عرف لالو ولد نور محمد
مقدمہ الزام نمبر 520/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
مقدمہ الزام نمبر 523/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
مقدمہ الزام نمبر 524/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A آرمز ایکٹ
ثناء اللہ ولد محبت خان
مقدمہ الزام نمبر 523/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ، تھانہ سعیدآباد
مقدمہ الزام نمبر 525/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A آرمز ایکٹ، تھانہ سعیدآباد

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 133/2026 بجرم دفعہ 399 اور مقدمہ الزام نمبر 134/2026 بجرم دفعہ 23(i)-A درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں