7

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

مری(ایچ آراین ڈبلیو) مری ایکسپریس وے پر کہجوٹ کے قریب سیاحوں کی مسافر وین میں اچانک آگ لگنے سے ہولناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین میں اچانک آگ بھڑکنے کے باعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث مسافروں کو گاڑی سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں