7

نارتھ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے پانی چوری کا انکشاف، شہریوں کا احتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) واٹر کارپوریشن کے عملے کی مبینہ طور پر پمپنگ اسٹیشن سے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کر کے فروخت کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نارتھ کراچی میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 7D/2 کے پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی چوری کی ویڈیو میں مبینہ طور پر گاڑیوں کی ٹینکیاں بھرنے کا عمل دیکھا جا سکتا ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ شہریوں کے حصے کا پانی غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مبینہ پانی چور مافیا پمپنگ اسٹیشن سے پانی نکال کر علیحدہ ٹینکوں میں ذخیرہ کرتا ہے اور بعد ازاں 1600 سے 2500 روپے میں چھوٹی ٹنکیوں کی فروخت جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور عام لوگوں کو بنیادی ضرورت کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں