5

انمول عرف پنکی منشیات کیس، سہولت کاروں کی ضمانت پر فیصلہ مؤخر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں تھانہ گارڈن میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔عدالتی کارروائی کے دوران فاضل جج کی رخصت کے باعث ضمانت سے متعلق فیصلہ کل تک ملتوی کر دیا گیا۔

ملزمان سہیل الرحمان اور ذیشان کی جانب سے ایک ہی مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔دورانِ سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان ملزمان کا انمول عرف پنکی کے مبینہ غیر قانونی فعل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن کراچی میں منشیات سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس کی مزید سماعت اور فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں