6

دو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، ایک کیس نمٹا دیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں دو لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری اظہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا کہ اظہر زمان ٹاؤن پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب تھا اور وہ 5 مئی سے لاپتا تھا۔

جسٹس سلیم جیسَر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گمشدہ شہری کا سراغ مل چکا ہے، اور درخواست کا مقصد پورا ہو چکا ہے، لہٰذا باقی اعتراضات متعلقہ فورم پر اٹھائے جائیں۔ عدالت نے اظہر کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

دوسری جانب تھانہ سچل کے علاقے سے لاپتا شہری موسیٰ کے کیس میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

عدالت نے موسیٰ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے اور مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین سے 15 جولائی کو رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں