8

میئر مرتضیٰ وہاب نے عام شہری کی حیثیت سے بلدیہ عظمیٰ کے اسپتال میں علاج کرایا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے آنکھوں کے اسپتال اے اسپینسر میں عام شہری کی طرح او پی ڈی کا دورہ کرتے ہوئے اپنا طبی معائنہ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے بغیر کسی خصوصی پروٹوکول کے اسپتال میں پرچی حاصل کی، او پی ڈی میں اپنی باری کا انتظار کیا اور باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا۔

میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں صحت کی معیاری سہولیات ہر شہری کو بلا امتیاز اور مساوی بنیادوں پر فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ ان کے مطابق سرکاری اسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس اسپتال کی حالت مختلف تھی تاہم اب ادارہ بہتری کی طرف گامزن ہے اور شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں طبی سہولیات، ادویات، صفائی اور جدید آلات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری علاج میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اثاثوں کو شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے انہیں حقیقی معنوں میں شہری خدمت کے مراکز بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں