15

لیاری گبول پارک کے قریب ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چند روز قبل لیاری گبول پارک کے قریب دو شہریوں سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات ایس ایس پی سٹی نے بتائی۔پولیس کے مطابق ملزم کو CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فوٹیج میں ملزم کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ نیپئر کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:

مقدمہ الزام نمبر 134/2022 بجرم دفعہ 353/324/427/34 R/W 7 ATA، تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 112/2022 بجرم دفعہ 392/293/34 R/W 7، تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 12/2022 بجرم دفعہ 392/397/34، تھانہ شیر شاہ
مقدمہ الزام نمبر 409/2021 بجرم دفعہ 381-A، تھانہ سائیٹ بی
مقدمہ الزام نمبر 214/2024 بجرم دفعہ 23(I)A، تھانہ شیر شاہ
مقدمہ الزام نمبر 580/2025 بجرم دفعہ 8(I)، تھانہ پریڈی
مقدمہ الزام نمبر 289/2025 بجرم دفعہ 397/34، تھانہ کلاکوٹ

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں