کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو شوکاز نوٹس جاری، شوکاز نوٹس میں ورثہ عمارتوں کے تحفظ میں ناکامی پر کارروائی کا عندیہ، رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے نے کمشنر کراچی کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، محمد اسحاق کھوہر پر اجلاس میں شرکت سے انکار اور عدم تعاون کا بھی الزام لگایا گیا ہے، چیف سیکریٹری کا کہنا ہے مزید انکوائری کی ضرورت نہیں، شواہد کافی ہیں، محمد اسحاق کھوڑو سے 7 مئی 2025 تک جواب طلب، بصورت دیگر یکطرفہ فیصلہ ہوگا، ان کے خلاف سندھ سول سرونٹس رولز کے تحت کارروائی متوقع ہے، واضح رہے کہ اسحاق کھوڑو 9 دن کی رخصت پر امریکا گئے ہوئے لیکن چار دن اوپر ہونے کے باوجود انہوں نے آفس جوائن نہیں کیا ہے، قریب قیاس ہے کی ایک کھرب کی مبینہ کرپشن کرنے والا ڈی جی واپس نہ لوٹے کیونکہ انہوں نے حصہ داری میں بدیانتی کی ہے وہ ناقابل معافی ہے


