راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے رات کے آخری پہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں،
افواج پاکستان نے بھارت کے 3 رافیل طیارے اور 2 مگ طیارے مار گرائے، ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا،
ہائیڈروپراجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے، بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہاہے، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا،


