بھارت نے رات کے درمیانی پہر بزدلانہ حملہ کر کے پاکستان کے متعدد علاقوں کو میزائل سے نشانہ بنایا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت نے رات کے درمیانی پہر بزدلانہ حملہ کر کے پاکستان کے متعدد علاقوں کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے جواب میں پاکستان فوج نے بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ، لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں ، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا -1پوسٹ تباہ، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں