ساہیوال (ایچ آراین ڈبلیو)ساہیوال میں گوشت کی قیمتوں میں واضح فرق دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کچھ علاقوں میں 800 روپے فی کلو گوشت فروخت ہو رہا ہے، جبکہ عارف روڈ، اڈا بہادر شاہ، مائی والی مسجد، 81 سکس آر، انجم فارم اور دیگر علاقوں میں یہی گوشت 1300 سے 1400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کھلی زیادتی اور منافع خوری ہے، اور ایسے اقدامات عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، سرکاری ریٹ لسٹ کو یقینی بنایا جائے، اور جو قصاب یا دکاندار اضافی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہریوں نے زور دیا کہ مختلف علاقوں میں جاری اس لوٹ مار کو فوری بند کروایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور منصفانہ قیمتوں پر گوشت دستیاب ہو۔


