ماں اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر اور مبینہ ہمسایہ گرفتار

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)گرجاکھ کے علاقے میں 34 سالہ خاتون ندا اور اس کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس کا پولیس نے ڈراپ سین کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعے میں مقتولہ کا شوہر مصطفیٰ اور ایک مبینہ ہمسایہ ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ذاتی رنجش اور دیگر وجوہات کے باعث یہ منصوبہ بنایا۔

پولیس ذرائع کےمطابق دونوں ملزمان کوایک ہی دن کی تفتیش کےدوران گرفتارکرلیا گیا ہےاوران سےمزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر کیس کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔یہ واقعہ علاقے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصے کا باعث بنا ہوا ہے، جبکہ شہریوں نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں