عارف والا/بورے روڈ پر سنگین حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا کے علاقے محمد نگر کے قریب تیز رفتار بس اور فلائنگ کوچ کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب فلائنگ کوچ عارف والا سے بورے والا جا رہی تھی اور تیز رفتار بس کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہسپتال میں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور وجہ جاننے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں