عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر عارف والا، راے فیصل عمران کی زیر قیادت سٹی پٹواری میاں محمد مسعود جوئیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قبرستان محلہ عید گاہ سے ملحقہ سرکاری اراضی واگزار کروا دی۔
کارروائی کے دوران تقریباً 6 کروڑ روپے مالیت کی پانچ کنال سرکاری زمین قبضہ گروپ سے آزاد کروائی گئی۔ سٹی پٹواری میاں مسعود جوئیہ نے کہا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
اہلیان علاقہ نے اس اقدام پر اسسٹنٹ کمشنر راے فیصل عمران اور میاں مسعود جوئیہ پٹواری کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ بھی سرکاری زمین پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں۔


