ڈرگ انسپکٹرساہیوال کا اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر ساہیوال کے اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی 18 مارچ 2026ء کو عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کی گئی، جس کے تحت کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال صہیب قیصر اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ریڈ کے دوران محمد سبہانی ڈرگ انسپکٹر ساہیوال کے اسسٹنٹ محمد ارسلان کو شہری سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ملزم نے شہری محمد عاصم حنیف کے میڈیکل اسٹور کو سیل نہ کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے گئے۔ اس ضمن میں تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں