لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی،۔
مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔
دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے،۔
جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔


