کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر کے ایک نوجوان بائیک رائیڈر نے پان گٹکے کے اشتہارات مٹا کر سڑکوں کو خوبصورت بنانے کا انوکھا اقدام شروع کیا ہے۔ یہ نوجوان شہر بھر میں لگے جادو اور مردانہ کمزوری کے اشتہارات کو صاف کرکے ان کی جگہ خوبصورت آرٹ بناتا ہے۔
اس کی یہ کاوش شہریوں میں بہت پسند کی جا رہی ہے اور اسے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کی ایک قابل تحسین کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔


