اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی ائیر شو میں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہازوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے فضائی کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس اپنی شاندار پرفارمنس سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
اس ایونٹ میں چین کا جدید ائیر ڈیفنس سسٹم، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی ٹیکنالوجی اور روسی ایوی ایشن ٹیکنالوجی بھی نمائش میں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس ایئر شو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز متوقع ہیں، جس سے عالمی ایوی ایشن مارکیٹ میں تیزی متوقع ہے۔


