کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی (Banyan Canopy Group) بینین کینوپی گروپ سوفٹویئر ہاؤس کی جانب سے منعقدہ شجر کاری مہم میں شرکت۔بینین کینوپی گروپ جو کہ ایک سوفٹویئر ہاؤس ہے اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور شجر کاری مہم کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ان کی جانب سے ماڈل کالونی ٹاؤن یوسی 8 ریلوے لائن کے ساتھ اربن فارسٹ کے قیام کی تجویز ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کو پیش کی گئی جس پر ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور مذکورہ بالا جگہ پر صفائی ستھرائی اور لیولنگ کو یقینی بنایا جس کے بعد بینین کینوپی گروپ کی جانب سے ریلوے لائن کے ساتھ اربن فارسٹ کے قیام کا آغاز کردیا گیا ہے۔اربن فارسٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں ماڈل کالونی ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے یوسی 8 چیئرمین احسن ضمیر، وائس چیئرمین احمد سلمان کاشف، کونسلرز ابراہیم مرچنٹ،محمد اظہر، ڈائریکٹر پارک واثق ظفر، کونسلر اریب اقبال کے ہمراہ شرکت کی۔ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے بینین کینوپی گروپ کے آفیشلز کے ہمراہ برگد کا پودا لگایا اور آبیاری کی۔ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے بینین کینوپی گروپ کے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی فلاحی کاموں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


