کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل تیسرے روز بھی پولیو کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم میں بھرپور شرکت کی، اور والدین کو پیغام دیا کہ وہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
انہوں نے جوانوں اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ مکمل طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔
انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ پولیو مہم بلا رکاوٹ اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو۔


