فِن ٹیک (Fin-Tech) کے افتتاح کے سلسلے میں ایک شایانِ شان تقریب منعقد

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں پہلے تعلیمی سال کی کامیابی اور فِن ٹیک (Fin-Tech) کے افتتاح کے سلسلے میں ایک شایانِ شان تقریب منعقد ہوئی

اس موقع پر وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی نے خصوصی شرکت کی، فِن ٹیک کے منصوبے کا افتتاح کیا اور تعلیمی میدان میں ادارے کی کارکردگی کو سراہا
انہوں نے اپنی مختصر مگر جامع گفتگو میں طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی منتظمین کے جذبے اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں

تقریب میں اراکینِ مرکزی کمیٹی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق بھائی، اراکینِ کمیٹی، حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی بھائی سمیت دیگر اراکینِ ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی ایڈوکیٹ راشد خان اور شہر کی معزز شخصیات، تاجران، صنعتکاروں، ماہرینِ تعلیم، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شرکاء نے ادارے کی علمی و تنظیمی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی جدید تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں