کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — سندھ حکومت نے ڈاکٹر فتح مری کو سندھ یونیورسٹی جامشورو کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چار سالہ مدتِ تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فتح مری اس سے قبل بھی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں تدریسی و تحقیقی میدان میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ماہرین تعلیم کے مطابق، سندھ یونیورسٹی میں انتظامی تبدیلی کے بعد ایک نئے دور کے آغاز کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی معیار میں بہتری آئے گی۔


