کراچی میں سندھ پولیس کا بڑا ایکشن، پی آئی بی کالونی تھانے کے متعدد افسران معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ پولیس نےشہرمیں نظم و ضبط اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے پی آئی بی کالونی تھانہ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے متعدد پولیس افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران کو‘بی’ کمپنی ہیڈکوارٹرگارڈن رپورٹ کرنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جبکہ معطلی کے دوران افسران قواعد و ضوابط کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز وصول کرتے رہیں گے۔

ذرائع کےمطابق شہرمیں حالیہ واقعات اوراختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے تناظر میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جسے پولیس اصلاحات اور احتساب کے عمل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو قانون کی بالادستی اور شفافیت کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات سے پولیسنگ کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں