ڈیفنس میں بااثر نوجوان کی برہنہ اور نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی ، پولیس کا ایکشن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے ڈیفنس میں ایک بااثر نوجوان کے برہنہ اور نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں صبا ایونیو پر ایک بااثر نوجوان کے برہنہ اور نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے کے واقعے پر پولیس نے سخت ایکشن لیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ صبا ایونیو پر گشت کے دوران دیکھا گیا کہ ایک نوجوان سیاہ رنگ کی گاڑی انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا اور وہ مکمل طور پر برہنہ حالت میں تھا۔نوجوان کی اس حالت سے وہاں موجود شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جب گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی اور پولیس اہلکاروں کے کام میں مداخلت کی تاہم تیز رفتاری کے باعث کچھ فاصلے پر گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی رک گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں