صحافیوں پر حملہ شرمناک اقدام ہے،پاسبان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کےجنرل سیکریٹری اقبا ل ہاشمی نےگذشتہ روزہونوالےاجلاس میں اسلام آباد میں صحافیوں پرہونےوالے پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت ہر مہذب معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ صحافیوں پرحملہ شرمناک اقدام ہے۔ یہ حملہ صرف افراد پر نہیں، بلکہ سچ کی تلاش، آزادیِ اظہار رائے اور عوام کے حقِ معلومات پر حملہ ہے۔ صحافی اپنےفرائض کی انجام دہی کےدوران نہ صرف عوام کو سچائی سے باخبر رکھتے ہیں بلکہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں، ان پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔صحافیوں پر تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ متاثرہ صحافیوں کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ حکومت آزادیِ صحافت کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات کرے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی اس واقعے پر آواز بلند کرے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آزادیِ صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا-

اپنا تبصرہ بھیجیں