ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری پاکستان سول سولجر موومنٹ کے گوجرانوالہ ڈویژن کے چیف آرگنائزر مقرر

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری کو پاکستان سول سولجر موومنٹ (PCSO) کا گوجرانوالہ ڈویژن کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری کو ان کے دوستوں، احباب اور رشتہ داروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری کو یہ ذمہ داری ان کی سماجی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سونپی گئی ہے۔

چیئرمین پاکستان سول سولجر موومنٹ سمیت متعدد اہم شخصیات نے ڈاکٹر عزیز الرحمن چودھری کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے کامیابی کی دعائیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں