سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور اتوار کے روز اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیسوری خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ٹیسوری خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں