کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نےغیرملکی/امپورٹڈ شراب کی سپلائی ناکام بناتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایسٹ زون کے علاقے میں تھانہ سچل پولیس نے دورانِ گشت سعدی ٹاؤن، رِم جِھم ٹاور کے قریب انجام دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انور علی ولد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیر ملکی/امپورٹڈ شراب سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کی گاڑی سے مجموعی طور پر 69 امپورٹڈ شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔
شراب کی ترسیل میں استعمال ہونے والی کار، رجسٹریشن نمبر BZN-968، کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ موقع سے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور شراب کی سپلائی میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔
کارروائی تھانہ سچل کی حدود میں کی گئی، جبکہ پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہر میں منشیات اور غیرقانونی اشیاء کی ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔


