کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ کراچی میں تھانہ خواجہ اجمیرنگری کی حدود اندرون روڈ سیکٹر 3، دربار اسحاقیہ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشتبہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مظہر ولد قمر دین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد کر لی ہے۔زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ خواجہ اجمیر نگری منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے کریمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


