گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) قومی کمیشن برائے قانون بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کا ایک اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فاروق اقبال رانا کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پنجاب پیر جاوید جنیدی قادری، صدر پنجاب عابد حسین گورائیہ، ڈاکٹر عبدالماجد مشرقی (چیئرمین مشرق سائنس کالج)، جنرل سیکرٹری محمد شہباز مہر، سینئر صحافی عامر مشتاق، رانا اظہر، ملک عبدالرزاق (نائب صدر) اور شہزاد گجر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے قومی کمیشن کے کام اور منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سینئر صحافی عامر مشتاق کو ڈویژن چیئرمین قومی کمیشن برائے قانون بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق مقرر کیا گیا۔
یہ تقریب عوام میں بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے کمیشن کے مشن کے تحت منعقد کی گئی تھی۔


