انڈونیشیا میں 6 شدت کا طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں

انڈونیشیا(ایچ آراین ڈبلیو)جزیرے تیمور کے ساحل کے قریب 6 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 31 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلےکے جھٹکوں کے بعد قریبی علاقوں اور کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔تاہم ابتدائی اطلاعات کےمطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں