ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ

گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ، چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا استقبال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے خون کی کمی کے امراض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ میں سندس فائونڈیشن کا انتہائی اہم رول ادا کر رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دینے والوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، بعد ازاں ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا نے سندس فائونڈیشن میں خون کے امراض میں مبتلا زیر علاج بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی انہیں تحائف دیئے اور کھانا بھی تقسیم کیا۔ آخر میں چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے ایس ایس پی سیف سٹی گوجرانوالہ عرفان الحق سلہریا کو سندس فائونڈیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا اور تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں