حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پسماندہ علاقوں میں بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے اپنے تمام تر وسائل برو کار لائے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن کے بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف اباد گلشن حامد میں بھائی خان ویلفیئر کے یو سی افس کا افتتاح کرنے کے موقع پر عہدے داران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان ۔نائب صدر شاہد راجپوت ۔ تعلقہ لطیف اباد کے چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو ۔وائس چیئرمین اکرم شاہ ۔ تعلقہ نائب صدر اللہ دیا قریشی ۔یونس عباسی ۔حسن لالا ۔اسماعیل شیخ کے علاوہ علاقہ مکینوں و مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ ویلفیئر کے تمام ممبران متعلقہ محکموں کے افسران سے قریبی رابطے میں رہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلشن حامد کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا رابطہ مسلسل منتخب نمائندوں سے ہے اور جلد ہی گلشن حامد کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔اس موقع پر تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو ۔اللہ دیا قریشی و دیگر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ متعلقہ محکمہ یہاں سے ٹیکس ضرور وصول کرتے ہیں مگر صفائی ستھرائی و دیگر کام نہیں کراتے ان کا کہنا ہے کہ گلشن حامد ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں اتا جبکہ اس حوالے سے یو سی 89 کے یو سی چیئرمین انور عباس نے متعلقہ محکموں کو درخواستیں بھی دی ہیں لیکن کوئی سدباب نہ ہو سکا جس کی وجہ سے یہاں کی غریب عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ قبل ازاں ربن کاٹ کر افس کا افتتاح کیا گیا۔


