لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سندس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام بابرکت سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پرنور اجتماع میں ملک کی نامور شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں چوہدری محمد ابو بکر (چیئرمین TIGAP) نے شہباز اعوان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ ان کی یہ شمولیت ستارہ امتیاز یافتہ جناب یاسین خان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آئی۔
اس موقع پر مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی انسانیت کے لیے کامیابی اور نجات کا واحد ذریعہ ہے۔


