شریف برادران و احباب نے نماز عید جاتی امرا میں ادا کی

لاہور( ایچ آراین ڈبلیو) صدر پاکستان مسلم لیگ ، قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور ان کے اعزہ و اقارب نے نمازِ عیدالفطر جاتی عمرہ ، لاہور میں ادا کی –

قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے اپنے فوت شدہ بزرگان و اقرباء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے ایصال ثواب کے لئے سُورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی –

نمازِ عید الفطر کی ادائیگی کے بعد قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر تلاوتِ قرآن اور نعت خوانی کی محفل منعقد ہوئی –

محفل میں قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ، ان کے اہل خانہ ، قریبی رشتہ داروں ، اور احباب نے شرکت کی –

محفل کے اختتام پر اللّہ رب العزت سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت اور آزادی کے لیے دعائیں کی گئیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں