اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، چیف جسٹس کا پیغام عید

اسلام آباد(ایچ آراین‌ڈبلیو) چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔

عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اللہ کرے یہ عید ہماری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔آئیے ہم اس موقع پر سب کو یاد کریں اور اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں