پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف
اطلاعات کے مطابق یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
بعدازاں موصول معلومات کے مطابق کاروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کاروائی میں غیر مسلح افراد کے مارے جانے کا افسوس ہے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
یہ ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے جو دہشت گردوں کو مارے جانے کے نتیجے میں رونما ہوا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
حکومت متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں کھڑی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
حکومت زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی
جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امداد اور معاوضے کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف


