کلرکہار؛ بس بریک فیل ہونے سے الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق

کلرکہار (ایچ آراین ڈبلیو) موٹر وے سالٹ رینج ایریا، کلر کہار کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 مسافر زخمی ہو گئے۔جان بحق ہونے والے افراد کی شناخت عابد ساہیوال ،ارسلان عارف والا،علی رضا عارف والا،ظہیر پاکپتن جبکہ ابھی تک ایک فرد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے جائے حادثہ پر بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ساحل رسول چیمہ ،ڈی ایس پی زراعت بلوچ،ایس ایچ او تھانہ کلرکہار چوہدری بدر منیر موقع پر پہنچ گئے ۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ٹراما سنٹر کلرکہار میں الرٹ جاری کر دیا گیا تھا اور سٹاف کو طلب کر لیا تھا جبکہ ایم ایس ٹراما سنٹر کلرکہار ڈاکٹر ثاقب حسین بھی موقع پر موجود تھے
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ مذکورہ مسافر بس راولپنڈی سے چشتیاں جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں