پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تنظیم نو کا خیر مقدم،اراکین کے اعزازمیں استقبالیہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی کی تنظیم نو کردی گئی ہے۔ تمام جیالوں اور جیالیوں اور پارٹی عہدیداران نے خیرمقدم کیا ہے۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر و ٹاؤن چیئرمین صفورا کا ضلع شرقی کی نو منتخب ضلعی اراکین کے اعزا ز میں استقبالیہ دیااورپارٹی کوتیزتر کرنے اورمنتخب اراکین کی مکمل حوصلہ افزائی کی۔ نئے اراکین میں ضلع شرقی کی خواتین کی صدر یاسمین بٹ،سینئر نائب صدرنصرت ڈیپر،نائب صدوان ر فرزانہ مہر،شازیہ مغل، رئیسہ خاتون، جنرل سیکریٹری نفیسہ شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام سکینہ، انفارمیشن سیکریٹری فائزہ گبول،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شہنیلہ خانزادہ،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری لیلی پروین،ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری خدیجہ چانڈیو،پبلک ریلیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سیکریٹری حرہ فضل، فنانس سیکریٹری نسرین چنڈمنتخب کی گئی ہیں۔ استقبالیہ میں ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، سینئر نائب صدر سرور غازی، جنرل سیکریٹری ریاض بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری فاروق نیاز تنولی سمیت ڈسٹرکٹ کابینہ، سٹی ایریا، کے عہدیداران، پیپلز یوتھ کراچی اور ضلع کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ صدر اقبال ساند نے کہاکہ خواتین پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے سیاست اور وزارت عظمی کی ذمہ داری بہترین انداز میں نبھائی۔ سرور غازی نے کہاکہ ہم سب ملکر پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کو مکمل جیالوں کا شہر بنائیں گے۔ پیپلز یوتھ کے صدر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین راشد خاصخیلی نے کہاکہ پیپلز پارٹی خواتین کو سب سے زیادہ عزت دیتی ہے۔

ریاض بلوچ،فاروق نیاز تنولی نے بھی نو منتخب اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ یاسمین بٹ نے کہا کہ ہمارے جیالے بھائی ہمارا مان ہیں۔ نو منتخب اراکین نصرت ڈیپر،فرزانہ مہر،شازیہ مغل، رئیسہ خاتون،نفیسہ شاہ،غلام سکینہ،فائزہ گبول،شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو،،حرہ فضل، نسرین چنڈ نے کہاکہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو، ادی فریال تالپور، صوبائی صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی کے صدر سعید غنی، اقبال ساند، پیپلز یوتھ راشد خاصخیلی اور دیگر عہدیدران سمیت تمام جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم قیادت کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی اہلیت ثابت کریں گے۔دریں اثناء پی ایس 98کے عہدیداروں بشیر احمد خاصخیلی، سینئر نائب صدر تاج محمد وسان، جنرل سیکریٹری مصباح خان اور سیکریٹری اطلاعات برکت علی سومرو نے کراچی شعبہ خواتین اور ضلع شرقی کے نو منتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں